

Loading content...
انا اکرمکم ٰعند اللہ اتقاکمکے جو دو تعبیرات ہیں ان میں پہلا تقویٰ ہے اور دوسرا تقیہ ہے، یعنی تزکیات نفس اور عقائد وایمان کا عام اعلان خطرے سے خالی نہیں، اس لئے اسیرانِ حب ِ دنیا کے ساتھ معاشرے میں ایسے رہو کہ تم ان سے جداگانہ چیز نہ لگو اور نہ ہی ان مسائل پر بحث و مباحثہ کرو کہ جو ان کے اور تمہارے مابین متنازعہ ہوں، اپنا عرفان ان پر مسلط نہ کرو، بلکہ اشرار میں خود کو چھپالو، دلی طور پر ان کے افعال وعقائد سے بریت کرتے رہو، ان کی بدکرداریوں کو مت اپنائو، تقوی اختیار کرو یہی تمہارے لئے سپر بن جائے گا اور یہ یقین رکھو کہ تم اشرار کو نورِ علم وعرفان دینے پر قادر نہیں ہو، بلکہ انہیں بھی وہی ذات یہ چیزیں عطا کر سکتی ہے کہ جس نے تمہیں عطا کی ہیں، یہ بھی ہے کہ بحث وتکرار کی بجائے متنازعہ فیہ مسائل پر اپنی رائے ظاہر کرنے سے بھی اجتناب کرو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار