

Loading content...
اس میں بھی ہے کہ خود بھی آزمائشوں اور اذیتوں پر صبر کرے اور دیگر مومن بھائیوں کو صبر کی تلقین کرنا بھی فرائض میں سے ہے کیونکہ جو اشخاص دین حق کو اپناتے ہیں، ان کو سب سے پہلے تکذیب کا سامنا کرنا پڑتاہے، اس لئے حکم ہے کہ اگر لوگ تمہاری تکذیب کریں، جھوٹا کہیں یا دیگر خرافات بکیں تو صبر سے کام لو، ایک تو ان کی پرواہ کئے بغیر صراطِ مستقیم پر چلتے رہو، دوسری بات یہ ہے کہ جلد بازی مت کرو اور کسی سے الجھنے کی ضرورت نہیں ہے، بحث مباحثہ یا غصہ نہیں کرنا کیونکہ یہ بھی استعجال کے ضمن میں آتے ہیں اور استعجال سے منع فرمایا گیا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار