

Loading content...
یعنی یہ دعا کرنا ثبت قلبی علی دینک کہ خالق مجھے اپنے دین پر ثابت قدم رکھ تاکہ میں ابلیس کا شکار نہ ہو جائوں، اور توفیقات اِلٰہی کے بغیر دین پر ثابت قدم رہنا ناممکن ہے، موجودہ دور میں جو شخص صراط مستقیم پر چلنا چاہتا ہے لوگ اسے دیوانہ سمجھتے ہیں، ہوٹ (Hoot) کرتے ہیں، ہزاروں اعتراضات ہوتے ہیں، گمراہ کن دلائل دئیے جاتے ہیں، معصیت کے جال بچھا دیئے جاتے ہیں، وسوسوں کے طوفان اٹھائے جاتے ہیں ،اگر توفیقاتِ اِلٰہی وحجت العصر عجل اللہ فرجہ الشریف شامل حال نہ ہوں تو انسان کو ہلاکت ابدی سے کوئی نہیں بچا سکتا، اس لئے ایسی ادعیہ کو پڑھنے کا حکم ہے جس میں طلب توفیق پر مبنی فقرات ہیں اور توفیق خیر طلب کرنا بھی فرض ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار