

Loading content...
ؐراہِ مودت پر ثابت قدمی بھی فرائض میں سے ہے اور انتظار بالصبر کا مفہوم یہی ہے کہ انتظار کی راہ پر ثابت قدم رہے جیسا کہ آیاتِ جہاد میں ہے کہ اللہ صابرین فی القتال کو جانتا ہے یعنی جو ثابت ِ قدم بھی ہے ،کیونکہ ابلیس و لشکر ابلیس ہزاروں وسوسوں کے تیروں کی بارش کرتے رہیں گے مگر نجات وہ پائے گا جو انتظار و دعا پر جما رہے گا اعمال و اخلاق و کردار میں ایمان و یقین میں ذرہ برابر لغزش نہ کھائے گا جیسا کہ جناب نوح علیہ السلام کے زمانہ میں ہوا وعدہ ہائے نجات ملتوی ہوتے رہے اور لوگ استعجال کر کے چھوڑتے رہے کہ یہ تو بس یونہی وعدے ہیں مگر نجات ان لوگوں نے پائی جو دین حق پر ثابت قدم رہے ان کے یقین و ایمان میں ذرا سی لرزش بھی پیدا نہیں ہوئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار