

Loading content...
پاک سیرت پر عمل کرنا بھی داخل فرائض ہے، یہ بھی گزشتہ فرائض ہی کا حصہ ہے، اپنے اعمال میں آئمہ ھدیٰ علیہم الصلوات والسلام کے اعمال سے مطابقت پیدا کرنا ہے، کیونکہ یہ پاک ذوات علیہم الصلوات والسلام ہی موازین الاعمال ہیں، ان کے نقش قدم پر چلنا اوران کے اعمال کے مطابق اپنے اعمال کو بنانا بھی فرض ہے ،کوئی شاگرد اپنے استاد کی خوش خطی میں جب نقل کرتا ہے تو مطابق اصل نہ ہونے کے باوجود اس کی خطاطی میں ترقی ضرور ہوتی ہے یعنی اس کا خط سلجھ جاتا ہے، بالکل اسی طرح ہمیں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنا چاہیے اور اپنے اعمال و کردار و اخلاق کو زیادہ سے زیادہ ان کے کردارواعمال و اخلاق کے سانچے میں ڈھالنا چاہیے اور یہی انسان کیلئے معراجِ سعادت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار