

Loading content...
بلا چوںوچرا ںاطاعت و پیروی کی گویا اس نے لا الہ الا اللہ بھی نہیں پڑھا، کیونکہ معبود باطل اور اصنام الہ میں سب سے خطرناک اور دشمن ِخدا یہی معبود یعنی خواہش ِنفس ہے، نفسی خواہشات سے لڑنا ہی جہاد اکبر ہے، جیسا کہ حدیث صحیح سے ثابت ہے، اس لئے شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی رضا جوئی کیلئے تزکیاتِ نفس اور تہذیب ِنفس کا عامل ہونا دور غیبت کے فرائض میں سے ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر صبح و شام ہمارے اعمال نامے بارگاہ امام علیہ الصلوات والسلام میں پیش ہوتے ہیں، پھر وہی اعمال نامے جملہ آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں، پھر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے جاتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار