

Loading content...
اس دور میں یہ پرچار کیا جاتا ہے کہ شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے رابطہ ناممکن ہے، زیارت ناممکن ہے، حالانکہ جملہ کتب غیبت امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام کی زیارت سے مشرف ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں دکھا رہے ہیں، مسجد جمکران، مسجد سہلہ اور کربلا معلی وغیرہ وہ مقامات ہیں کہ جہاں سے ہزاروں لاکھوں لوگ اس سعادت عظمیٰ کو پاچکے ہیں، بعض مقامات پر بدھ کی چالیس راتیں گزارنے سے زیارت امام علیہ الصلوات والسلام مشروط ہے اور بعض مقامات مقدسہ پر چالیس شب ہائے جمعہ مسلسل شب بیداری کرنے پر زیارت کی سعادت موقوف ہے، اس دور میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں دکھایا جا سکتا کہ جس نے یہ عمل کیا ہو اور اس سعادت سے محروم رہا ہو ۔(تفصیل آئندہ آئے گی )
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار