

Loading content...
کیونکہ دور غیبت میں بہت سے لوگ یہ دعویٰ کریں گے کہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ہم وکیل ہیں، بعض یہ دعویٰ کریں گے کہ ہم ان کے نائب ہیں ،حکم یہ ہے کہ ہر مدعیئِ نیابت ووکالت کی تکذیب کرو، اس کو جھٹلا دو، کیونکہ نائب کا تعارف تو منیب کے ذمہ ہوتا ہے، نہ کہ کوئی خود نائب بن کے اعلان کرے کہ وہ نائب ہے یہ بھی ضروری ہے کہ ایسے دعویداروں کے دام تزویر اور فریب سے بچا جائے اور ان کی اتباع میں جلد بازی اور استعجال سے بچنا لازم ہے ، اور اس کیلئے ضروری ہے کہ آدمی دور غیبت میں خود امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے رابطہ پیدا کرے، اور ان سے عرض کرے کہ میں آپ کا دین کس شخصیت سے حاصل کروں، جس کی طرف ظاہراً یا خواب میں اشارہ ہوجائے وہی شخصیت اس شخص کیلئے واجب تقلید ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار