

Loading content...
علمائے متقدمین نے لکھا ہے کہ علائم ظہور وخروج کو جاننے سے آدمی امام علیہ الصلوات والسلام کے خروج سے پہلے اعلان کرنے والوں کی حقیقت کو معلوم کرلے گا استعجال سے بچ جائے گا، اور جھوٹے مدعیان کے لشکر میں شامل نہیں ہو گا،حکم ہے کہ جب شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور ہو تواس میں شرکت میں جلد بازی نہ کرنا کیونکہ محیر العقول چیزیں تو دجال و سفیانی بھی دکھائیں گے ،یہ بھی روایات میں ہے کہ جب شہنشاہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا لشکر سفیانی کے لشکر کے روبرہوگا توایک آسمانی صدا آئے گی کہ حق امام العصر المہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ ہے، تب بہت سے لوگ اس لشکر سے نکل کر مرتد لشکر میں شامل ہوجائیں گے یعنی وہ جلد بازی کر کے فوراً سفیانی کے ساتھ ہو جائیں گے مگر حق معلوم ہونے پر پھر واپس آجائیں گے، اس لئے استعجال سے منع ہے اور اسی وجہ سے امام علیہ الصلوات والسلام کی امتیازی خصوصیات اور علائم ظہور کا معلوم کرنا واجب ہے، جن میں سے چند ایک یہاں عرض کرتا چلوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار