

Loading content...
خروج شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کامنتظر رہنا اور دعا کرنا واجب ہے،مگر خود بوجہ جلد بازی خروج کے مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا یا حکومت اِلٰہی کے قیام کیلئے اعلان جہاد کرنا یا ان لوگوں کا ساتھ دینا کہ جو حکومت آل محمد علیہم الصلوات والسلام کے قیام کا نعرہ لگائیں، یہ تینوں باتیں جلد بازیاں شمار ہوتی ہیں اور پھر جو شخص کسی امامت کے جھوٹے دعویدار کے ساتھ بلا سوچے سمجھے شریک جماعت ہوجاتا ہے یہ بھی جلد بازی کرنے والوں میں شمار ہوتا ہے، انتظار ودعا دونوں کا بالصّبر ہونا ضروری ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار