

Loading content...
ایک بات یہ بھی ہے کہ یہ دعا ایک محبت کا تقاضہ بھی پورا کرتی ہے کہ کوئی بھی اپنے محبوب کو دکھی، مایوس یا غمزدہ نہیں دیکھ سکتا اور ہمارے شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف دعائے ندبہ میں فرماتے ہیں کہ اے جد مظلوم علیہ الصلوات والسلام ہم آپ کے غم میں شب وروز خون کے اشک بہاتے ہیں ،محبت کا تقاضہ یہی ہے کہ ہم دعا کریں کہ یہ اشکباری ختم ہو، اور کل کائنات کی جملہ خوشیاں اس پاک گھر کا مقدر بن کر ان کے قدموں میں ابدالآباد تک سر بہ خم رہیں، اور رب ذوالجلال والاکرام ان کی مسرتوں کے اور آبادی وانبساط کے مناظر ہمیں اپنی آنکھوں سے دکھائے، اور جو زخم اس پاک گھر کے غموں کی وجہ سے سینوں میں ناسور کی طرح رستے ہیں ان کی خوشیوں کے مرہم سے شفائے ابدی وکاملہ پائیں،آمین، حقیقت یہ ہے کہ عزا و بکا و انتظار اس دعا کے بغیر مقصدیت کے لحاظ سے تشنہ رہ جاتی ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار