

Loading content...
کیونکہ جملہ مظلومین علیہم الصلوات والسلام کے ولی شرعی اور صاحب صف عزا وماتم بھی یہی ہیں، اور وارثِ شہداء علیہم الصلوات والسلام بھی یہی ہیں ،پھر یہ بھی ہے کہ اگر حاکم وقت کا کوئی عزیز شہید ہوجائے تو اس کا حقِ حاکمیت یہ بھی ہوتا ہے کہ اس سے تعزیت کی جائے اور عرض کیا جائے کہ ہمیں آپ کو پہنچنے والے صدمے کا بہت افسوس ہے، ہم اس دکھ میں آپ کے ساتھ شریک ہیں، خدا کرے آئندہ تمہیں کوئی صدمہ درپیش نہ آئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار