

Loading content...
شہنشاہ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے عرض کرنا کہ ہم اس مہجور محب کی طرح آپ کی زیارت کو ترس رہے ہیں کہ جس کا محبوب بہت مدت سے اس سے جدا ہو، ہمیں چاہیے کہ ایسے اعمال وادعیہ (دعائیں )، اور اوراد و و ظائف تلاش کریں کہ جس سے محبوبِ حقیقی عجل اللہ فرجہ الشریف کے رخ ِانور کے زیارت سے مشر ف ہوسکیں، اسی لئے حدیث میں ہے کہ دور غیبت کے مومنین کی کیفیت جناب یعقوب علیہ السلام جیسی ہو گی، کہ وہ کس طرح جناب یوسف علیہ السلام کی زیارت کے مشتاق تھے، اور دیگر حضرات کی کیفیت برادران یوسف علیہ السلام کی طرح ہوگی، وہ مومنین سے کہیں گے کہ اتنا اداس اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اللہ جب چاہے گا وہ آجائیں گے، تم خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو وغیرہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار