

Loading content...
مثلاً وہ تشریف لائیں اور ہمارے پاس کوئی مکان شرعی نقطہ نگاہ سے پاک نہ ہو، کوئی بستر شرعی نقطہ نگاہ سے پاک نہ ہو، کوئی برتن شرعی نقطہ نگاہ سے پاک و مخمس مذکی نہ ہو، تو پھر کیا ہوگا؟ وہ ہم سے ایک گلاس پانی طلب فرمائیں اور ہمارے پاس ان کے شایانِ شان کوئی گلاس ہی موجود نہ ہوتو پھر بلانا اور دعوت دینا ایک مذاق سے زیادہ کیا حیثیت رکھتا ہے؟، اس لئے ہمیں پہلے مال واسباب پاک کرنا چاہیے، لباس وسلیقہ درست کرنا چاہیے، پھر ان کیلئے بستر اور سامانِ خوردونوش پاک وپاکیزہ مہیا کرنا چاہیے، تاکہ جب وہ تشریف لائیں تو ہمیں ابدی شرمندگی نہ اٹھانا پڑے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار