

Loading content...
ایک شخص کو صدر مملکت پیغام بھیجتا ہے کہ وہ شخص فلاں دن انتظار کرے میں بمعہ وزراء و روساء اس کے ہاں آرہا ہوں ،وہ شخص پورا ایک ماہ راہ پر بیٹھا رہے اور کوئی کام نہ کرے تو کیا اس نے مفہوم انتظار کو درست سمجھا ہے، ہرگز نہیں، کیونکہ یہاں انتظار کا مفہوم اس صدر مملکت کے شایانِ شان اسبابِ رہائش و خورد ونوش کو مہیا کرنا ہے، تاکہ جب وہ یہاں پہنچیں تو ہر چیز پہلے سے تیار و مہیا ملے، مکان، بستر، کھانا، مشروبات، فرنیچر غرض ہر چیز اس کے سٹیٹس(Status) کے مطابق پہلے ہی سے ارینجڈ ہو… بالکل اسی طرح ہمیں بھی انتظار کرنا چاہیے کیونکہ ہم دعا کر کے گویا اپنے شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ہاں تشریف لائیں، اب اگر وہ تشریف لائیں اور ہمیں اس حال میں دیکھیں کہ نہ لباس درست ہے، نہ غذا درست ہے اور جسم غلیظ ہوتو پھر نتیجہ کیا نکلے گا ؟گویا انہیں خود بلا کر ان کے دشمنوں کی توہین کرنے کے مترادف نہیں ہے تو اور کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار