

Loading content...
اگر ہم نیکیوں کو نہ بھی اپنا سکیں تو کوئی حرج نہیں، لیکن ترک معصیت لازم و واجب ہے، لیکن یہ یاد رہے کہ واجبات شرعی کو ترک کرنا بھی معصیت ہے، اس لئے نمازِ فریضہ، روزہ ِفریضہ اور دیگر واجبات کو ادا کریں، اگر نوافل رہ جائیں تو کوئی حرج نہیں ،انتظار کو ایک اور طرح سے دیکھیں ،اگر کسی گورنمنٹ ملازم کو معلوم ہوجائے کہ اس پر آڈٹ ٹیم آنے والی ہے تو وہ اس ٹیم کے آنے سے پہلے اپنے کاغذات کو درست کر لیتا ہے، پھر انتظار کرتا ہے، چونکہ ظہورِ شہنشاہِ امام زمانہعجل اللہ فرجہ الشریف بھی ایک طرح سے حساب کا دن ہے، آڈٹ (Audit) کا دن ہے، اس لئے اعمال کے کاغذات کو اس دن سے پہلے درست کر کے پھر اطمینان سے انتظار کریں، ورنہ آنے والا دن خیر سے نہیں گزرے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار