

Loading content...
امام زما نہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ذکر کرنا کہ لوگوں کے دلوں میں بھی ان کی محبت پیدا ہوجائے، اور انسان کا یہ فعل دوسروں کیلئے نجات بخش بن جائے ، جیسا کہ احادیث وآیاتِ مقدسہ میں بارہا وارد ہوا ہے کہ جس نے ایک شخص کو حیات بخشی گویا اس نے پوری مخلوق کو زندہ کیا ہے اور یہی تحبیب ہی اس کی تعبیر وتفسیر اولیٰ ہے، جو شخص کسی ایک شخص کو بھی صاحب محبت و ولایت بنا لیتا ہے وہ بروز حکومت اِلٰہی اس طرح آئے گا کہ اس کے چہرے سے انوار کی کرنیں عرصہئِ اجتماع کو جگمگا رہی ہوں گی، اس کے لاتعداد فضائل ہیں جودیگر کتب ماخذ میں دیکھے جا سکتے ہیں، تحبیب کفارۂ ذنوب بھی قرار پائی ہے کہ اس سے انسان کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں، تحبیب سے محبوب کی محبت کے حق کی ادائیگی بھی ہوتی ہے اور تحبیب سے حق غلامی بھی ادا ہوتا ہے ،اپنے کردار اور حسن سلوک سے تحبیب کرنا چاہیے، اپنے اقوال اور احسان سے تحبیب کرنا چاہیے، مال ودولت کو خرچ کر کے تحبیب کرنا چاہیے، بار بار مولائے کائنات عجل اللہ فرجہ الشریف کا ذکر کر کے تحبیبکرنا چاہیے، اور مالک مطلق ذات عجل اللہ فرجہ الشریف کے احسانات کا ذکر کر کے تحبیب کرنا چاہیے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار