

Loading content...
عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں کوئی ایجوکیٹ (Educate) کرنے و الا نہیں تھااورجو لوگ مجالس میں ان کا ذکر کرتے بھی تھے تو ان کے جانے کے بعد کسی کو کوئی بات یاد تک نہیں رہتی تھی، اسی بات کو دیکھتے ہوئے میرے چند احباب نے فرمایا کہ میں حقوق کی ایک مختصر فہرست لکھوں، جس میں اتنی زیادہ تفصیل نہ ہو کہ آدمی کی یاداشت پر زیادہ بوجھ بنے، اس لئے میں نے ایک اجمالی سا خاکہ تیار کیا ہے تاکہ اگر کوئی شخص اپنے امام زمانہ علیہ الصلوات والسلامکو راضی کرنا چاہتا ہے تو اسے یہ فہرست ایک گائیڈ کاکام دے، کیونکہ اللہ نے جتنے حقوق واجب اور فرض فرمائے ہیں، ان میں سب سے اہم حقوق زمانے کے امام کے ہوتے ہیں، انسان باقی آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام کا چاہے عارف کامل بن جائے تو بھی زمانے کے امام کے حقوق کی ادائیگی کے بغیر اسے کوئی چیز نفع نہیں دے سکتی، دور غیبت میں امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام کے پورے عالم انسان پر اور خصوصاً مومنین عظام پر کئی طرح کے حق واجب ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار