

Loading content...
ایسے لوگوں کایقینی ذاتی قصور کے علاوہ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ کچھ زمانے کا بھی قصور ہے یہ وقت ہی کچھ ایسا آگیا ہے کہ پیار و محبت ختم، غیرت اور حیاختم، سکون اور برکت ختم،حلال اور حرام کا فرق ختم، اعتماد اور لحاظ ختم، حق اور انصاف ختم، شفقت وانکساری ختم، صفائی و پاکیزگی ختم،صبر وقناعت ختم،سادگی وتقویٰ ختم، صرف بناوٹ ہی بناوٹ رہ گئی ہے، ان نعمتوں کا ایک ایک کر کے صلب ہونا صرف اور صرف اس لئے ہے کہ ہم مسلمانوں نے اللہ کے پسندیدہ دین اسلام کو چھوڑ دیا ہے، اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑنے کی بجائے تفرقوں میں پڑ گئے ہیںا ور اللہ کے سیدھے راستے کو چھوڑ کر دنیا کو اپنا لیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار