

Loading content...
اکثر علماء نے یہ لکھا ہے کہ آنجناب علیہ الصلوات والسلام کی پیشانی میں نور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھا جسے دیکھ کر ہر چیز پر ہبیت طاری ہو جاتی تھی حالانکہ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ اسی سال یعنی یکم عام الفیل ربیع الاول میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عالم وجود کو زینت بخشی تھی یعنی یہ حملہ جو مکہ پر ہوا تھا ٥٧٠،٥٧١ء میں ہوا تھا اور اسی سن میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی تو ماننا پڑے گا اس وقت یہ نور وحدت یا تو اپنی والدہ کی پیشانی میں جلوہ نما تھا یا خود اپنے والد علیہ الصلوات والسلام کی پیشانی میں یعنی اپنے جداطہر کی پیشانی سے منتقل ہوچکا تھا اس کے انتقال کے باوجود ان کی ذات میں نور سیادت اس قدر جلوہ کشا تھا کہ جانور بھی سجدہ کر رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار