

Loading content...
میرے ایک دوست نے مجھے انگلش کتاب دکھائی جس میں کسی مغربی محقق نے اس اسلامی نظریئے پر تحقیق کی تھی کہ انبیاء علیہم السلام کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے اس کا ایک فقرہ تھا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جملہ اجداد طاہرین کو جب تک ہم انبیاء علیہم السلام کی فہرست میں شامل نہ کریں ایک لاکھ چوبیس ہزار کی تعداد پوری نہیں ہوتی، یعنی یہ نور اِلٰہی جن اصلاب سے بھی گزرا ہے ان کو شرفِ سیادت سے سیراب کرتا چلا آیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار