

Loading content...
جب اللہ تعالیٰ نے جناب آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا تو ہم پاک وپاکیزہ مردوں کے اصلاب اور مقدس مستورات کی پیشانیوں میں منتقل کئے جاتے رہے، یہاں تک کہ ہمارا نور جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام کی پیشانی کی زینت بنا، یہاں پہنچ کر ہمارا نور دو برابر حصوں میں تقسیم ہوگیا، ایک نصف حصہ میرے والد ماجد جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام میں منتقل ہوا اور دوسرا نصف حصہ میرے چچا بزرگوار جناب ابو طالب علیہ الصلوات والسلام میں منتقل ہوا، پس میں نے پہلے نصف حصے سے عالم شہود کو زینت بخشی ہے،اس نور کے دوسرے حصے سے میرے برا در بہ جان برابر کا ظہور اجلال ہوا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار