

Loading content...
اس کلیہ میں دوسرا نقص یہ ہے کہ یہ ایک اور حدیث کی تکذیب کے مترادف ہوگا جس میںا رشاد ہے کہ اگر امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام نہ ہوتے تو جناب سیدة النساء العالمین صلواة اللہ علیہا کا کوئی کفو نہ ہوتا، کیونکہ خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ کفو میں شرط یہ ہے کہ اول تو مرد کو عورت سے افضل ہونا چاہیے ورنہ برابر ہونا ضروری شرط ہے اگرمرد عورت سے کم تر درجے کا ہوتو عقد منعقد نہیں ہوتا لہٰذا ماننا پڑے گا کہ یہ کلیہ غلط ہے کہ صرف اولاد سیدة النساء العالمین صلواة اللہ علیہا ہی سید ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار