

Loading content...
عام طور پر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ جناب سیدة النساء العالمین صلوات اللہ علیہا ہی کی اولاد سید ہے نہ کہ مولائے کائنات حضرت علیؐ علیہ الصلوات والسلام کی اولاد، یعنی اولاد امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام میں سے جو دوسرے ازواج مطہرات کی اولاد ہے وہ علوی تو ہے سید نہیں ہے یا اولاد عقیل علیہ الصلوات والسلام ہے یا اولاد جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام ہے یہ نعوذ باللہ غیر سید ہیں… یہ بہت بڑا مغالطہ ہے اگر ہم فرض کر لیں کہ صرف جناب سیدة النساء العالمین صلوات اللہ علیہا ہی کی اولاد سید ہے اور باقی کوئی سید نہیں تو اس کلیہ کے حساب سے خود امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام بھی نعوذ باللہ غیر سید ثابت ہوں گے جو فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکذیب کے مترادف ہے کیونکہ حدیث صحیح میں ہے کہ پاک حسنین شریفین علیہما الصلوات والسلام جو انان جنت کے سید وسردار ہیںا ور ان کی والد ان سے افضل ہیں مگر متذکرہ بالا کلیہ سے خود امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام اپنی اولاد سے مفضول قرار پائیںگے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار