

Loading content...
ہوا یہ کہ ١٢٤٠ء کے قریب غیاث الدین بلبن کے دور میں ایک وفد دربار شاہی میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چار خلیفے ہیں ان میں سے چوتھے خلیفہ امیر المومنین علی ابن ابوطالب علیہ الصلوات والسلام کی اولاد اپنے نام کے ساتھ اعزاز شاہی یعنی شاہ کا لفظ لکھتی ہے اور باقی تین خلفاء کی اولاد کو یہ حق حاصل نہیں ہے لہٰذا آپ ایک آرڈیننس جاری کریں کہ ان تین خلفاء کی اولاد کو بھی اپنے نام کے ساتھ شاہ لکھنے کی اجازت دی جائے، اس پر زور اپیل پر سلطان غیاث الدین بلبن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جو شاہ بلبن گزٹ نوٹیفکیشن کے نام سے مشہور ہے، جس میں انہوں نے اجازت دی کہ اولاد امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کیلئے یہ لازم ہے کہ اپنا نام مکمل لکھنے کے بعد لفظ شاہ لکھیں جیسا کہ وہ لکھتے ہیں اور جو دیگر تین خلفاء راشدین کی اولاد میں سے ہیں انہیں اجازت دی جاتی ہے کہ وہ اپنا نام لکھنے سے پہلے لفظ شاہ لکھیں اس لئے جو گزٹڈ شاہ تھے وہ اب تک اس کے پابند ہیں مثلاً شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی، شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، شاہ فرید الحق وغیرہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار