

Loading content...
ایک مرتبہ ایک شخص مجھ سے اس مسئلہ پر بہت گرم جوشی سے بحث کر رہا تھا تو ایک عزیز نے میری طرف سے اس شخص کو ایک بہت خوبصورت فرضی دلیل دی کہ جناب آپ کسی شادی میں جاتے ہیں وہاں کم از کم چالیس دیگیں کھانا کی علیحدہ علیحدہ پک رہی تھیں کہ اچانک باورچی کو معلوم پڑتا ہے کہ اس کے ایک کارکن کی غلطی سے ایک خطرناک زہر جو کہ وہاں ایک ڈبے میں موجود تھا کسی نے گھی سمجھ کر کسی ایک دیگ میں ڈال دیا ہے جس کا کوئی پتہ نہیں کہ وہ کون سی دیگ ہے، اب اس کا چکھنا بھی موت کو دعوت دینے کے برابر ہے، یہ خبر باورچی میزبان کو دیتا ہے اور یہ خبر اڑکر باراتیوں کو بھی مل جاتی ہے، تو جناب اب آپ بتائیں کہ کوئی عقلمند باراتی یہ کہے گا کہ کسی دیگ کا ایک نوالہ بھی لے اور یقینا ایسی حرکت کوئی نہیں کرے گا کیونکہ شک رہے گا کہ شاید یہ دیگ وہی خطرناک زہر والی نہ ہوتو عقل یہی کہے گی کہ اب ان مشکوک دیگوں سے کوئی بھی کھانا نہ کھائے بلکہ سب کو انڈیل دینا چاہیے تو یہ معمولی باتیں انسان کی عقل اور آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہوتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار