

Loading content...
ہمارے مفتی صاحبان بھی عجیب ہیں کہ اگر کسی عالم کو بصیغہ تصغیر کوئی شخص عویلم پڑھ دے یا علماء کے جوتوں کی توہین کردے تو ایسا کرنے پر تو وہ فوراً کفر کا فتویٰ صادر کر دیتے ہیں مگر سفینہ محمدیؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بے حرمتی کرنے والے کو وہ کچھ نہیں کہتے حالانکہ علماء کا شرف بوصف علم ہے جو ذاتی نہیں اور بغیر عمل کے جس کی کوئی وقعت نہیں اس کے برعکس اہل بیت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شرف ذاتی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف انتساب کی وجہ سے انہیں موہوب (عطا) ہوا ہے… (اقتباس از ملفوظات مہریہ ص١١٣)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار