

Loading content...
اس لئے کہ وہ اس لحاظ سے مائیں نہیں کہ محرم ہوگئیں بلکہ اس لحاظ سے مائیں ہیں کہ جیسے ماں سے عقد ناجائز ہے اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بھی ہمیشہ کیلئے ان سے نکاح حرام ہے تاکہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احترام میں فرق نہ آئے وہاں بھی احترام مقصود ہے اور یہاں بھی احترام ہی مقصود و مطلوب ہے، وہ بھی بے ادبی سے بچنے کیلئے ہے اور یہ بھی، اگر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسلام کی عظمت دل میں نہ رہی تو ان کے احکام اور ارشادات کا بھی احترام نہ رہے گا… خداوند عالم ہمیں ان کی مخالفت یا نافرمانی اور سوء ادب سے محفوظ رکھے آمین وما توفیقی الاباللہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار