

Loading content...
خداوند کریم نے یہ خمس خاص کر سادات کیلئے مقرر کیاہے، نہ کہ دوسرے مسکینوں اور مسافروں کیلئے، اس لئے کہ یہ لوگوں کے صدقہ کے عوض ہے، قرابت رسول کی وجہ سے خدا نے انہیں منزہ اور پاک رکھنا چاہا ہے کہ وہ لوگوںکے ہاتھوں کی میل سے بچے رہیں اس لئے خاص کر اپنی جانب سے اس نے دیا ہے کہ وہ غربت اور ذلت سے محفوظ رہیں البتہ ان میں سے بعض دوسرے کا صدقہ لے سکتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کیلئے اللہ تعالیٰ نے خمس مقرر کیا ہے اور یہی وہ قرابت دار ہیں جن کا خدا نے ذکر کیا ہے اور ارشاد فرمایا ہے کہ اپنے قرابت داروں کو ڈرائو، وہ اولاد عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام میں مرد ہویا عورتیں بشرطیکہ صاحب ایمان ہوں، ان میں قریش کا کوئی گھر شامل نہیں ہے اور نہ کوئی عرب شامل ہے اور نہ ان کے غلاموں کا کوئی حق ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار