

Loading content...
امام جعفرصادق علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جبرائیل نازل ہوئے اور عرض کیا کہ خداوند عالم بعد تحفہ درود و سلام فرماتے ہیں کہ یقینا میں نے اس صلب پرجس سے آپ تشریف لائے اور اس بطن پر جس نے آپ کا بوجھ اٹھایا اور اس آغوش پر جس نے آپ کی تربیت کر کے کفالت کی دوزخ کو حرام کردیا ہے فرمایا جبرائیل اس کی تفصیل بیان کرو جبرائیل نے فرمایا جس صلب سے آپ تشریف لائے وہ عبداللہ بن عبدالمطلب علیہما الصلوات والسلام ہیں، جس بطن نے آپ کا بوجھ اٹھایا وہ آپ کی والدہ ماجدہ بنت وہب ہیں اور وہ گود جس نے آپ کی کفالت کی وہ حضرت ابو طالب اور مادرِ امیرالمومنینعلیہ الصلوات والسلام بنت اسد ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار