

Loading content...
وہ ام کلثوم جن کا رشتہ حضرت عمر بن خطاب سے ہوا وہ حضرت ابوبکر کی صاحبزادی تھیںا ور حضرت علی علیہ الصلوات والسلام کی ربیبہ تھیں، جب آپ نے اسماء بنت عمیس سے عقد کیا تو ان کے ساتھ حضرت کے گھر میں آئیں، بنات آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی مستحق زکواة کو اپنے شرف میں شریک کیا اور نہ امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام نے، بلکہ امیر علیہ الصلوات والسلام نے اشعث کو خواستگاری پر ڈانٹ دیا اور ابن الحائک کہہ کر اس کی زبان بندی کردی اور امام جعفر صادق علیہ الصلوات والسلام نے مستحقین زکواة اور مستحقین خمس کا فرق ظاہر کر کے صاف فرمادیا کہ لوگوں کے ہاتھوں کی میل لینے والوں کو ہم اپنے شرف میں شامل کرنے سے کراہت کرتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار