

Loading content...
راوی کہتا ہے کہ وہ خارجی وہاں سے روانہ ہوکر حضرت امام جعفر صادق علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ میں ہشام بن حکم سے ملا ہوں، ان سے اس طرح سوال وجواب ہوئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جوابات آپ سے سن کر بیان کر رہا ہے۔ امام نے فرمایا ہاں میں نے ہی انہیں بتلائے ہیں، اس نے کہا اس وقت میں آپ سے رشتہ لینے آیا ہوں، امام نے فرمایا یقینا تیرا کفو تیری قوم میں ہے، خداوند کریم نے ہم کو لوگوں کے ہاتھوں کی میل (صدقہ) سے محفوظ رکھا ہے، خدا نے جو فضیلت ہمیں دی ہے اس میں ہم تمہیں شریک کرنے سے کراہت کرتے ہیں، بھلا وہ شخص جسے خدا نے ہمارے جیسی فضیلت سے محروم رکھا ہے وہ ہم جیسا کیسے ہو سکتا ہے اور ہم میں کیسے شریک ہوسکتا ہے… خارجی یہ کہتے ہوئے اٹھا کہ میں نے آج تک ایسا شخص نہیں دیکھا جس نے اپنے صاحب کی بات کو بھی باقی رکھا اور مجھے بھی بری طرح رد کر دیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار