

Loading content...
زید کے باپ کا نام بعض مؤرخین حارثہ تحریر کرتے ہیںا ور بعض حارث، جو حارثہ لکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ حارثہ بن شراحیل کلبی یعنی خاندان بنی کلاب سے ہے، ہم نے ریاض انساب مولفہ سید مقصود نقوی میں تلاش کیاہے مگر کلاب کی اولاد میں حارثہ بن شراحیل کا کہیں پتہ نہیں ملتا جو ملا ہے وہ ہے حارثہ بن عدنان دوم، جو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل سے ہے، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تین پشت پہلے ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار