

Loading content...
آپ نے اسے آزاد کردیا اور اجازت دی کہ وہ جہاں جانا چاہے چلا جائے حارث نے ہاتھ پکڑ کر ہر چند اصرار کیا کہ وہ ان کے ساتھ چلے مگر وہ کہنے لگا کہ میں حضور کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائوں گا، تب حارث نے جھلا کر کہا لوگو گواہ رہنا کہ یہ میرا بیٹا نہیں ہے یہ دیکھ کر آنحضرت نے فرمایا کہ زید میرا بیٹا ہے، اس دن سے لوگ زید کو ابن محمدؐ کہنے لگے اور جب آپ نے اعلان نبوت فرمایا تو حضرت علی علیہ الصلوات والسلام اور جناب ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے بعد سب سے پہلے زید نے قبولِ اسلام کا اعلان کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار