

Loading content...
اگر علی علیہ الصلوات والسلام خلق نہ ہوتے تو خاتونِ جنت جناب سیدہ صلواة اللہ علیہا کا مساوی دنیا میں کوئی کفو نہ ہوتا… اگر ذاتی افضلیت کو کفو ہونے میں دخل نہ ہوتا اور صرف ایمان واسلام میں ہر جگہ مماثلت کافی ہوتی تو حضور ہرگز یہ نہ فرماتے لہٰذا معلوم ہوا کہ سیدة نساء العالمین لخت جگر رسولؐ میں ایسی ذاتی فضیلتیں موجود تھیں جو بجز حضرت علی علیہ الصلوات والسلام کے کسی بشر میں نہیں پائی جاتی تھیں اس لئے حضور نے فرمایا کہ اگر علی علیہ الصلوات والسلام نہ خلق ہوتے تو ساری دنیا میں ایسا مرد ممکن نہ تھا کہ جو جناب سیدہ پاک صلواة اللہ علیہا کا ہم مثل قرار پاتا بلکہ بحیثیت شوہر ہونے کے اس کا حاکم ہو سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار