

Loading content...
خلاصہ یہ ہے کہ صدقہ کا ذکر آیا تو فرمایا کہ خدا نے اپنی ذات کو اور رسول کو اور اس کے اہل بیت علیہم الصلوات والسلام کو اس سے پاک رکھا ہے، پھر فرمایا کہ یقینا صدقہ فقراء مساکین،عاملین، مولفة القلوب، غلام آزاد کرانے،قرضے ادا کرنے اور خدا کی راہ میں اور مسافروں کیلئے ہے۔ یہ خداوند عالم کی طرف سے فرض ہے پس کیا تم نے دیکھا کہ اس میں کہیں خدا نے اپنے لئے یا اپنے رسول اور اس کی اہل بیت علیہم الصلوات والسلام کیلئے کوئی حصہ رکھا ہے؟ اس لئے کہ جب خدا نے اپنی ذات کو لوگوں کے ہاتھوں کی میل سے پاک وپاکیزہ رکھا ہے تو صدقہ سے اپنے رسولؐ اور اس کی آل کو بھی پاک رکھا ہے بلکہ ان پر صدقہ حرام کردیا ہے۔ اس لئے محمدؐ اور آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام پر صدقہ حرام ہے یہ لوگوں کے ہاتھوں کی میل ہے وہ نجاست اور میل سے پاک ہیں پس جب خدا نے انہیں پاک کیا اور چن لیا تو ان کیلئے اس چیز پر راضی ہوا جس پر اپنے لئے راضی ہے اور ان کیلئے اس چیز کو ناپسند کیا جو اپنے لئے مکروہ قرار دی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار