

Loading content...
سطور بالاسے انداز ہوگیا ہوگا کہ ہر خورد وبزرگ،ہرپست وبلند،ہر غریب وامیر، ہر شاہ وگدا اپنے آپ کو نسب کے اعتبار سے سید سے کمترکیوں سمجھتا ہے بلکہ ان کی تعظیم واحترام پر مجبور ہو جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ لوگ مختلف شجروں یعنی نسلوں سے ہیں، میں ان میں سے بہترین نسل سے ہوں، یہ بھی فرمایا کہ میں اس درخت کی جڑ ہوں، علیؐ علیہ الصلوات والسلام و ملکہ عالمین خاتون جنت صلواة اللہ علیہا، اس کے تنا ہیں اور حسن علیہ الصلوات والسلام وحسینؐ علیہ الصلوات والسلام اس کی شاخیں ہیں ایک روایت میں ہے کہ حسن علیہ الصلوات والسلام وحسین علیہ الصلوات والسلام اس کے پھل اور ہمارے شیعہ اس کے پتے ہیں اور یہ بھی فرمایا ہے کہ آدم سے لے کر اب تک ہمارا نور جن صلبوں اور رحموں سے گزرا ہے وہ سب پاک تھے ان میں کوئی بھی ولد سفاح یعنی بے نکاح کی اولاد نہ تھا بلکہ ہر ایک ولد نکاح یعنی مسلمان تھا تو گویا حضور کا ہی خاندان ہے جو آدم سے اب تک کفر وشرک سے پاک رہا، سب مسلمان تھے، سب نکاح سے پیدا ہوئے، آدم سے آنحضرت تک اس نسل کی مادی پاکیزگی اس ارشاد سے ظاہر ہوگئی، اس کے بعد آپ کی نسل علیؐ علیہ الصلوات والسلام وملکہ عالمین خاتون جنت صلواة اللہ علیہا جیسی پاکیزہ ہستیوں سے چلی، ایک سید کہہ سکتا ہے کہ آدم سے لے کر اس کی ذات تک اس کی نسل پر کفر وشرک کا داغ کبھی نہیں لگ سکا، یہ خصوصیت سوائے سادات کے کسی کو حاصل نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار