

Loading content...
یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قائم مقام اعجاز ہے کہ قیامت تک ان کی ذریت کو عرفاً شرعاً، قولاً،عملاً جو عزت ووقار،اکرام و احترام حاصل ہے وہ کسی دوسرے خاندان کو حاصل نہیں ہے، بے شک دولت وثروت،امارت وسلطنت ہر قوم کو حاصل ہو سکتی ہے مگر مبداء فیاض نے یہ انتہائی مرتبہ سیادت اول موجود، علت غائی ممکنات،سید کائنات، نورِ ارض وسماوات،حضور خاتم الانبیاء اور سید واصیین،یعسوب الدین امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کی ذات مقدسہ میں ودیعت فرمایا ہے یہ سیادت ذریت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وعلی علیہ الصلوات والسلام وبتول صلواة اللہ علیہا میں تا حشر جاری وساری رہے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار