

Loading content...
اسی طرح لفظ اسم وسم سے ہے جس کے معنی نشان ہیں لیکن اب مستقل طور پر کسی کے نام کیلئے بولا جاتا ہے اور فن نحو وصرف میں اس لفظ کو کہتے ہیں جو اپنے معانی خود دے سکے اور اس میں کوئی زمانہ نہ ہو اس طرح اسود کا معنی بہت سیاہ مگر اصطلاح میں کالے سانپ کیلئے بولا جاتا ہے اور لفظ ارقم چتکبرا کیلئے وضع کیا گیا مگر اب کوڑیالے سانپ کیلئے بولاجاتا ہے اور اسی طرح لفظ سید سردار کیلئے وضع کیا گیا جیسا کہ اس کی تفصیل گزر چکی ہے مگر اب سردارِ دو جہاں حضرت محمدؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم او ران کی آل کیلئے مخصوص کر دیا گیا ہے جنہیں اب بھی شرفِ سرداری حاصل ہے آپ خود سید الانبیائ، آپ کے عم زاد داماد حضرت علی سید الاوصیاء علیہ الصلوات والسلام اور آپ کی دختر نیک اختر سیدة نساء العالمین صلواة اللہ علیہا اور نواسے سید شباب اہل الجنتہ ہیں، لفظ سادان کی اولاد کیلئے اس طرح مخصوص ہوگیا کہ جب بھی لفظ سید بولا جائے تو خاتونِ جنت کی اولاد سمجھ میں آتی ہے … اسی کو منقول کہتے ہیں جو حقیقت بن جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار