

Loading content...
اسلام میں سید کائنات، باعث ایجاد ممکنات، فائض البرکات اور ان کی آل کا علم نام ہوگیا ہے بعض نے شرعی معنی یوں تحریر کئے ہیں کہ وہ نور پاک جو جامع جمیع خیرات وبرکات وصفات کمالیہ وجلالیہ اور تمام ظاہری اور باطنی نقائص سے پاک ومنزہ ہے یعنی سید موجودات فخر کائنات محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور علی ابن ابی طالب علیہما الصلوات والسلام ہیں جو سارے جہاں کا مرجع وماویٰ ہیں ان کا نور جن اصلاب طاہرہ وارحام مطہرہ میں منقلب ہوتا ہوا گزرتا رہا ہے وہ بھی سردار تھے اس لئے کہ ظرف مظروف کے مطابق ہوتا ہے چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نسل سے ہمارا نور گزرا ہے سب پاک تھے، ہمارے بزرگوں میں سے کوئی ولد سفاح نہیں ہے سب ولد نکاح تھے یعنی مسلمان تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار