

Loading content...
یعنی علماء نے اس کی صراحت کردی ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمتِ جوار کی رعایت سے یہ ضروری ہے کہ ان کے شہر کے رہنے والوں کی تعظیم وتکریم کی جائے اور ان کی توقیر اور ان کا اکرام کیا جائے، چاہے ان کا گناہ گار اور بدعتی ہونا ثابت ہی کیوں نہ ہو؟ … تو جب یہ بات طے ہو چکی ہے تو پھر ان کی ذریت اور اولاد کے بارے میں کیا عذر ہو سکتا ہے کہ ہم ان کی تعظیم وتکریم میں پس وپیش کریں وہ تو ان کے جگر کے ٹکڑے ہیں، دیکھو ان کی تعظیم ضروری ہے چاہے کتنا ہی سلسلہ طویل کیوں نہ ہو گیا ہو، پھر اسی کتاب کے ص١١٥ پر تحریر فرماتے ہیں کہ فرزندان رسول چونکہ سید ہیں لہٰذا چاہے ان کے اعمال اچھے ہوں یا نہ ہوں لیکن
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار