

Loading content...
مسلمانوں کے نزدیک سید وہ ہے جو ان کے نبی کی اولاد اور نسل میں سے ہو اسی کتاب کے ص ٤٠٣میں لفظ سلالہ کے معنی خلاصہ،نسل، فرزند کے تحریر ہیں اب رہ گیا یہ فرمانا کہ لفظ سید اولاد علیؐ وسیدہؐ علیہم الصلوات والسلام کیلئے مخصوص نہیں اور مختلف محل پر مستعمل ہوا ہے جیسا کہ پہلے عرض کیا گیا ہے لیکن اسلام کے قرون اولیٰ ہی سے یہ لفظ اولاد رسول اور فرزندان علیؐ وجناب سیدہؐ علیہم الصلوات والسلام کیلئے مخصوص ہوگیا ہے اور قیامت تک صرف انہیں کیلئے استعمال ہوتا رہے گا اسی کو حقیقت مستعملہ کہتے ہیں جو حقیقت وضعیت پر غالب ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار