

Loading content...
میں کہتا ہوں کہ بے شک لفظ سید جس کی جمع سادة اور سادات ہے کئی معنوں میں استعمال ہوا ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ایسے بہت سے الفاظ ہیں جو مختلف مقامات پر مستعمل ہوئے ہیں اور ہوتے رہتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کون سا محل استعمال ہے جہاں اسے حقیقت کا درجہ مل سکے، مطلب یہ ہے کہ ایسے کثیر الفاظ ہیں جن کے کئی معانی ہیں اور قرآئن کے سہارے سے وہ مستعمل بھی ہوتے رہتے ہیں ان کا حقیقی محل استعمال وہی ہوتا ہے جس کی طرف تبادر ذہنی ہو جیسا میں اوپر لکھ چکا ہوں مثلاً لفظ عین کو لے لیجئے اس کے تقریباً ستر معانی ہیں عین کے معنی آنکھ، گھنٹہ، آفتاب، روشن آفتاب، گھر والے،اہل شر، جاسوس، دیدبان، جماعت،چشمہ وغیرہ وغیرہ ہیں (المنجد ص ٥٦٨) لیکن جب لفظ عین بولا جاتا ہے تو اس سے عام طور پر نہ آفتاب سمجھ میں آتا ہے نہ گھنٹہ نہ کوئی اور معنی بلکہ لفظ عین سے تبادر ذہنی صرف آنکھ کے معنی کی طرف ہوتا ہے اور یہی حقیقت معنی کی دلیل ہے، بالکل اسی طرح لفظ سید کا معاملہ ہے اس کے بھی کثیر معانی ہیں اور اس کا استعمال بھی بہت سے مواقع پر مختلف قرائن سے ہوا ہے لغات میں اس کے معنی اور استعمال کے متعلق ملتا ہے سردار،شریف،فاضل، رئیسِ قوم، بزرگ، خاندان، سخی، کریم، حلیم، مصائب برداشت کرنے والا، دوست، رب، زوج وغیرہ (مجمع البحرین، مفردات راعب) مگر اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ جب لفظ سید بولا جاتا ہے تو ان معانی میں سے کسی ایک کی طرف بھی تبادر ذہنی نہیں ہوتا یعنی ان مذکورہ معانی میں سے کوئی ایک معنی بھی سمجھ میں نہیں آتا بلکہ صرف فرزندرسول ہونے کا تصور ہوتا ہے اس مقام پر یہ خیال نہ کیا جائے کہ تبادر ذہنی کسی قوم یا فرقے سے متعلق ہے کیونکہ جمہور مسلمین کا یہی مسلک ہے اور چند متعصب قسم کے افراد کے علاوہ تمام لوگ لفظ سید سے فرزند رسول ہی سمجھتے ہیں المنجد ص٣٧٢طبع بیروت میں ہے کہ سید صاحب سیادت کو کہتے ہیں وہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار