

Loading content...
غرض اس آیات اور اس کی تفسیر سے صرف یہ پتہ نہیں چلا کہ نسل کا الحاق اور سلسلہ ختم نہ ہوگا بلکہ یہ بھی معلوم ہو گیا کہ الحاق نسلی دنیا تو درکنار آخرت میں بھی رہے گا اور اس کا بھی پتہ چل گیا کہ الحاق نسلی کو خداوند عالم نے عزت کی نگاہ سے دیکھا ہے، اب ظاہر ہے کہ جو جس قسم کے اعمال کا مالک ہوگا اس کی اولاد بھی اسی کے ساتھ ملحق ہوگی، اسی لئے حضرت سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی نسل کی بلندی اور اس سلسلہ کی پائیداری کا بار بار ذکر فرمایا ہے یہاں تک کہ یہ فرما دیا کہ میری نسل دنیا تو درکنار آخرت اور قیامت میں بھی منقطع نہ ہوگی وہ فرماتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار