

Loading content...
علامہ شبیر احمد عثمانی شیخ الہند دیو بندی ترجمہ قرآن کریم کے حاشیہ ص٦٨٠ پر لکھتے ہیں کہ کاملوں کی اولاد اور متعلقین اگر ایمان پر قائم ہوں اور ان ہی کاملوں کی راہ پر چلیں جو خدمات ان کے بزرگوں نے انجام دی تھیں یہ بھی ان کی تکمیل میں ساعی ہوں تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کو جنت میں ان ہی کے ساتھ ملحق کر دے گا گو ان کے اعمال و احوال سے کماً و کیفاً فرو تر ہوں تاہم ان بزرگوں کے اکرام وعزت افزائی کیلئے ان تابعین کو ان متبوعین کے جوار میں رکھا جائے گا اور ممکن ہے کہ بعض کو بالکل انہیں کے مقام اور درجے پر پہنچا دیا جائے یہی کچھ صحیح بخاری اور تفسیر صافی ص٤٣١ پر بھی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار