

Loading content...
علم اصول کا یہ اٹل قانون ہے کہ لفظ کے بولنے کے بعد اس کے مختلف معانی میں سے جس معنی کی طرف تبادر ذہنی ہو وہی حقیقت معنی ہوتا ہے مثال کیلئے عرض ہے کہ لفظ صلواة جس کے معنی دعا کے ہیں جب یہ لفظ بولا جاتا ہے تو تبادر ذہنی اس کے لغوی معنی دعا کی طرف نہیں ہوتا بلکہ لفظ کی حقیقت شرعیہ کی طرف ہوتا ہے یعنی لفظ صلواة (نماز) سے دعا نہیں، ارکان مخصوصہ کے ساتھ عبادتِ نماز سمجھ میں آتی ہے… اسی طرح جب بھی لفظ سید بولا جاتا ہے تو تبادر ذہنی اولاد رسول ہونے کی طرف ہوتا ہے یہ منقول شرعی ہے جو حقیقت ثانیہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار