

Loading content...
اسی لئے ہم حضرت عباس علمدار علیہ الصلوات والسلام اور محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام کو سید سمجھتے ہیں، یہ اور بات ہے کہ شرف سیادت میں ان کے برابرنہیں قرار دیتے جو حضرت علی علیہ الصلوات والسلام و خاتون جنت صلواة اللہ علیہا دونوں سے پیدا ہوئے ہیں جیسے حضرت امام حسن علیہ الصلوات والسلام و حضرت امام حسین علیہ الصلوات والسلام کتاب لوامع التنزیل ج٣ص٤١میں ہے کہ ہم حضرت علی علیہ الصلوات والسلام کی جملہ اولاد کو سید جانتے ہیں لیکن درجے میں فرق کے قائل ہیں اسی لئے علماء انساب نے علوی اور فاطمی میں تفریق کی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار