

Loading content...
میرے نزدیک یہ نوری بنیاد ہی شرف سیادت کی اصل و اساس ہے اور اسی پر سادات کی شرافت نسلی کی بنیاد قائم کی گئی ہے ہمارے نبی کے علاوہ کوئی نبی اول پیدا نہیں ہوا اور کسی کی اولاد کو شرف سیادت نصیب نہیں ہوا، قدرت نے اس شرف سیادت کو امتیاز دینے کیلئے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صلب مطہر سے ملکہ دوجہاں سیدة النساء العالمین صلواة اللہ علیہا کو پیدا کر کے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اولاد نرینہ کو دنیا سے اٹھا لیا اور نور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نور علیؐ المرتضیٰ علیہ الصلوات والسلام کو ملانے کیلئے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم دیا کہ اپنی دختر کی تزویج سرکار امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام سے کر دی جائے۔ چنانچہ مناکحت و مزاوجت ہو گئی اور امام حسنؐ علیہ الصلوات والسلام اور امام حسینؐ علیہ الصلوات والسلام پیدا ہوئے … (نورالابصار)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار