

Loading content...
حدیث نور مسلّم بین الفریقین ہے جس میں پیغمبر اسلام باعث خلقت عوالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ خداوند عالم نے خلقت آدم سے ہزاروں سال پہلے میرے نورِ وجود کو پیدا کیا، پھر اسے اصلاب طاہرہ اور ارحام مطہرہ کے ذریعہ سے صلب حضرت عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام تک پہنچایا، صلب جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام میں پہنچنے کے بعد یہ نور دو حصوں میں منقسم کر دیا گیا، جس کا ایک حصہ حضرت عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کے صلب میں اور دوسرا حصہ حضرت ابوطالب علیہ الصلوات والسلام کے صلب میں پہنچا صلب عبداللہ (یعنی پدر بزرگوار) سے ہم اور صلب جناب ابوطالب علیہ الصلوات والسلام سے ہمارے بھائی سرکار علی ابن ابوطالب علیہما الصلوات والسلام پیدا ہوئے (ریاض النضرہ و بحار الانوار)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار