

Loading content...
ہر وہ چیز جو حرام ہے دراصل اس میں ایک احترام مخفی ہے مثلاً جملہ برائیاں اور غیر طیب وطاہر اغذیہ صرف احترام انسانیت کے پیش نظر ہیں کہ اللہ نے انسان کو اکرام واعزاز انسانیت سے نواز ہے، اس اعزاز و اکرام کا تقاضہ یہ ہے کہ گھٹیا چیزوں سے اجتناب کرے، ماں، بہن، بیٹی سے عقد کو حرام قرار دیا ہے تو صرف اس لئے کہ یہ نازک رشتے محترم ہیں اور مباشرت شرعی بھی توہین کے مترادف ہے اس لئے ان رشتوں کی بے حرمتی انسان کو اسلام سے خارج کر دیتی ہے، جن نو مسلموں کے باپ دادا مجوسی تھے ان کی اولین خواہش تھی کہ ان کی بیٹیاں بہنیں ان کیلئے حلال قرار دی جائیں مگر اسلام نے جو پاکیزہ اقدار متعین فرمائی تھیں وہ بے لچک تھیں کہ اس میں ہر نسبت کا احترام لازم تھا، قربانی کے جانوروں سے لے کر ان کے گلے کے پٹوں اور زنجیروں تک کے احترام کا حکم دیا گیا تھا، ان مجوسی النسل لوگوں نے دائرہ اسلام میں آکر اپنی بہنوں بیٹیوں کو تو چھوڑدیا مگر نبی کی بیٹیوں کو حلال قرار دے دیا یہ ظلم نہیں تو کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار